لودھراںکی شکست کے بعد موبائل دیکھ کر میں حیران رہ گیا،سربراہ تحریک انصاف عمران خان

سربراہ تحریک انصاف عمران خان لودھراں کے ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئے ،اسلام آباد میں سرگودھا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات لودھراں کے ضمنی انتخاب کا نتیجہ دیکھنے کے بعد اپنا موبائل فون دیکھ کرمیں تو حیران ہو گیا۔سوشل میڈیا پر جذباتی پی ٹی آئی کارکنان نے رونا دھونا لگا ہوا تھا۔دل میں سوچا کہ ایک بچہ پہلی بار الیکشن لر کر91000ووٹ لے گیا مگر بیچارے کارکنان نے انتخاب ہارنے پر ہر طرف رونا دھونا لگا یاہوا ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here